اتوار 15 نومبر 2026 - 15:00
بنگلہ دیش کے شہر کھلنا میں دارالقرآن کا افتتاح، طلبہ کے لیے حفظِ قرآن کی سہولت فراہم +تصاویر

حوزہ/ بنگلہ دیش کے شہر کھلنا میں اسلامی تعلیمی مرکز کے زیر اہتمام دارالقرآن کا افتتاح کیا گیا، جہاں طلبہ کو قرآن کریم حفظ کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بنگلہ دیش کے شہر کھلنا میں اسلامی تعلیمی مرکز کے زیر اہتمام دارالقرآن کا افتتاح کیا گیا، جہاں طلبہ کو قرآن کریم حفظ کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

دارالقرآن کا افتتاح اسلامی تعلیمی مرکز، کھلنا کے پرنسپل حجۃ الاسلام سید ابراہیم خلیل رضوی نے کیا۔ اس موقع پر شعبۂ حفظِ قرآن کے سربراہ حجۃ الاسلام عبدالحنان، بنگلہ دیش علماء کونسل کے سیکریٹری حجۃ الاسلام عبدالقدوس بادشاہ اور کھلنا جماعتِ محبینِ اہل بیتؑ کے صدر مولانا ابراہیم فیض اللہ بھی موجود تھے۔

بنگلہ دیش کے شہر کھلنا میں دارالقرآن کا افتتاح، طلبہ کے لیے حفظِ قرآن کی سہولت فراہم+تصاویر

افتتاحی تقریب میں علمائے دین، مبلغینِ اسلام، طلبہ کے سرپرستوں اور اسلامی تعلیمی مرکز کے طلبہ نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے دارالقرآن کے قیام کو ایک اہم دینی اور تعلیمی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس شعبے کے آغاز سے بچوں اور نوجوانوں کو قرآن کریم حفظ کرنے کے مزید مواقع میسر آئیں گے۔ اس کے ساتھ نئی نسل کو قرآن کریم کی تعلیمات، اخلاقی اقدار اور دینی اصولوں سے آراستہ کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

بنگلہ دیش کے شہر کھلنا میں دارالقرآن کا افتتاح، طلبہ کے لیے حفظِ قرآن کی سہولت فراہم+تصاویر

انہوں نے امید ظاہر کی کہ دارالقرآن نئی نسل میں قرآن کریم کی تعلیم اور اس کے پیغام کو عام کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

تقریب کے اختتام پر اس دینی و تعلیمی اقدام کی کامیابی، شعبۂ حفظِ قرآن سے وابستہ افراد کی توفیقات میں اضافے اور ادارے کی مزید ترقی کے لیے دعا کی گئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha